سوال: وتر کی پہلی رکعت میں سورۃ اعلیٰ دوسری رکعت میں الکافرون ، تیسری رکعت میں اخلاص پڑھنا سنت ہے یا اسکو معمول بنا سکتے ہیں ۔ یا کبھی کبھار چھوڑدینے کا کیا حکم ہے ؟
فتویٰ نمبر:66
جواب : وتر میں سورۃ الاعلیٰ ، سورۃ الکافرون ، سورۃ اخلاص اور معوذتین پڑھنا سنت ہے ۔ اسکو معمول بنانا چاہئے ۔ لیکن کبھی کبھار چھوڑدینا بہتر ہے ۔ تاکہ وتر میں ان سورتوں کے پڑھنے کا وجوب لازم نہ آجائے ۔
” فی النھایۃ ان التعین علی الدوام یفض الی اعتقاد بعض الناس انہ واجب وھو لایجوز فلو قراء ایما وردبہ الاثار احیانا بلا مواظبۃ یکون حسنا ۔ ” ( در مکٹار :1/ 492)