سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس شخص کے بارے میں جو اپنی سالی سے زنا کرتا ہے تو کیا اسکی بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟
جواب : اس شخص نے سخت گناہ کا کام کیا ہے لیکن اس عمل سے اسکی بیوی کیساتھ نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا وہ اسکی منکوحہ یہی ہے تاہم سالی کے استبراء یعنی اسکے ایک حیض گزرنے تک یا اسکے حاملہ ہونے کی صورت میں اسکے وضع حمل تک اپنی بیوی سے جماع کرنا جائز نہیں بلکہ علیحدہ رہنا واجب ہے ۔
( فتاویٰ عثمانی :1/282 تا 254/ معارف القرآن )