فتویٰ نمبر:1088
مجھے یہ مسئلہ بتادیں کہ اگر ہم صرف قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ کے اس کا ثواب جو لوگ فوت ہوگئے ہیں ان کو پہچاسکتے ہیں عربی نہ پڑھیں صرف ترجمہ پڑھ کے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
وعلیکم السلام
قرآن مجید چونکہ عربی زبان میں نازل ہوا ہے اور عربی میں ہی اس کے ہر لفظ کی تلاوت پردس نیکیوں کا وعدہ ہے اس لیےصرف اُردو ترجمہ پڑھنے سے قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب نہیں ملے گا کیونکہ تلاوت کا ثواب صرف قرآنِ کریم کے الفاظ کے ساتھ ہی مخصوص ہے، البتہ ترجمہ پڑھنے کی صورت میں مفہوم و معانی سمجھنےکا ثواب ملے گا تلاوت کا نہیں ، لہذا صرف ترجمہ قرآن پڑھنے سے مرحومین کو قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب نہیں پہنچے گا تلاوت قرآن کا ثواب پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کی تلاوت عربی عبارت میں ہی کی جائے البتہ اگر قرآن کے ترجمے اورتفسیر کو سمجھنے میں جو وقت لگایا ہے اس کاثواب اگر مرحومین کو پہنچایا جائےتو اس کا الگ اجرو ثواب ہے۔
انا انزلناہ قرآنا عربیا لعلکم تعقلون( یوسف ٢)
عن ابن مسعود قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قرا حرفا من کتاب اللہ فلہ بہ حسنة والحسنة بعشر امثالھا لا اقول الم حرف الف حرف ولام حرف ومیم حرف ۔ (مشکوة ١٨٦ ،رواہ الترمذی، کتاب فضائل القرآن، الفصل الثانی ،طبع قدیمی کتب خانہ کراچی)
اما ترجمۃ معانی القرآن باللغات الاعجمیۃ فلیست قرآنا بل ھی نوع من التفسیر علی ما صرح بہ المالکیۃ ۔ ۔ ۔ ۔ الخ۔(حاشیۃ ابن عابدین: ۱۸/۱،الفتاوی الھندیۃ: ۳۹/۱،تفسیر القرطبی: ۳۲۸/۲)
واللہ اعلم بالصواب
بنت عبدالباطن عفی عنھا
دارالافتا صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
٢٤رجب ١٤٣٩ھ