فتویٰ نمبر:1095
سوال: کیا ہندو،یہودی عیسائی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں؟اگر ہیں تو پھر مسلم اور غیر مسلم میں کیا فرق ہے؟
سائل کا نام: محمد
پتا: کرائڈن لنڈن
الجواب حامداو مصليا
نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کو تمام دنیا کی طرف رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ، پھر کچھ لوگ ایمان لائے اور کچھ نے انکار کر دیا ۔ ایمان لانے والے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور امت اجابت ہیں۔ جو لوگ ایمان نہ لائے اور انکار کر دیا ان کو امت دعوت کہا جاتا ہے۔ دعوت کے لحاظ سے سب آپ کی امت ہیں، یعنی دعوت تو سب کو دی جا رہی ہے جنہوں نے اس دعوت پہ لبیک کہا وہ امت محمدیہ کہلائی جبکہ دوسرے اس سے محروم رہے۔
کما قال اللہ تعالی:
“قل یا ایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا”۔
{سورۃ اعراف}
یہاں امت دعوت ہی مراد ہے۔
کما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
” ھولاء امتک ، و ھولاء سبعون الفا قدامھم، لا حساب علیھم و لا عذاب”۔
{بخاری: ۲/۹۶۹۔ مکتبہ رحمانیہ}
“{امتی ھذہ}: ای الموجودون الآن کما علیہ ابن رسلان، و ھم قرنہ، و یحتمل ارادۃ امۃ الاجابۃ { امۃ مرحومۃ} : ای جماعۃ مخصوصۃ بمزید الرحمۃ و اتمام النعمۃ، موسومۃ بذلک فی الکتب المتقدمۃ، { لیس علیھا عذاب فی الاخرۃ}۔”
{فیض القدیر شرح الجامع الصغیر: ۳/۱۴۸۱)
🔶واللہ الموفق 🔶
قمری تاریخ۲۷محرم،۱۴۴۰ھ
عیسوی تاریخ:۷,اکتوبر،۲۰۱۸ء
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
تصحیح وتصویب: مفتی محمد انس عبدالرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: