سوال: جس آدمی نے خود کشی کر لی ہو ۔اسکی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں ؟
جواب : جس آدمی نے خود کشی کرلی ہو اس پر نماز جانزہ پڑھی جائے گی خود کشی چونکہ بہت بڑا جرم ہے اسلئے فقہا کرام نے لکھا ہے کہ مقتداء اور ممتاز افراد اسکا جنازہ نہ پڑھیں تاکہ لوگوں کو اس فعل سے نفرت ہو ۔ ” فی الدر مختار من قتل نفسہ عمداً یغسل ویصلی علیہ بہ یفتیٰ “
( شامی :1/643 طبع رشیدیہ )