سوال:اگر کوئی بندہ غسل کرے تو اس غسل میں نماز پڑھ سکتاہے یعنی وضو نہیں کیا؟
جواب:گر غسلِ جنابت ہواور غسل کے فرائض بھی صحیح طریقہ سے ادا کیے گئے ہوں تو اُس سے طہارت حاصل ہوجاتی ہے اس کے بعد علیحدہ سے وضو کی ضرورت نہیں ، اور اگر غسلِ جنابت نہ ہو تو بھی غسل کرنے سے چونکہ اعضاء وضو عام طور پر دُھل جاتے ہیں اور وضوء درست ہونے کے لئے نیت شرط بھی نہیں اس لئے عام غسل کے ساتھ بھی وضو ہوجائے گا لہٰذا ایسے غسل سے نماز بھی پڑھ سکتا ہے البتہ ثواب کا ملنا نیت پر موقوف ہے اس لئے عام غسل کی ابتدا میں وضو کی نیت بھی کرلی جائے تاکہ ثواب بھی مِلے