سوال:آج کل لوگ دودھ میں پانی ملا کر بیچتے ہیں کیا دودھ میں پانی ملا کر بیچنا جائز ہے؟
الجواب حامداًومصلیاً
اگرگاہگ کو ملاوٹ کا بتا دیا جائے اور وہ اس پانی ملے ہوئے دودھ لینے پر مجبور نہ ہو تو پانی ملا ہوا دودھ فروخت کرنا جائز ہے ورنہ بصورتِ دیگر جائز نہیں ۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (5 / 47)
[فُرُوعٌ]
لَا يَحِلُّ كِتْمَانُ الْعَيْبِ فِي مَبِيعٍ أَوْ ثَمَنٍ؛ لِأَنَّ الْغِشَّ حَرَام(قَوْلُهُ؛ لِأَنَّ الْغِشَّ حَرَامٌ) ذَكَرَ فِي الْبَحْرِ أَوْ الْبَابِ بَعْدَ ذَلِكَ عَنْ الْبَزَّازِيَّةِ عَنْ الْفَتَاوَى: إذَا بَاعَ سِلْعَةً مَعِيبَةً، عَلَيْهِ الْبَيَانُ وَإِنْ لَمْ يُبَيِّنْ قَالَ بَعْضُ مَشَايِخِنَا يَفْسُقُ وَتُرَدُّ شَهَادَتُهُ