کیا دودھ کے بعد مچھلی کھانے سے برص کی بیماری ہوتی ہے؟

فتویٰ نمبر:2094

سوال:السلام علیکم باجی! “دودھ کے بعد مچھلی کھانے سے برص کی بیماری ہوتی ہے ” یہ بات درست ہے کیا؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

دودھ پینے کے بعد مچھلی کھانے میں شرعاً تو کوئی قباحت نہیں ہے۔ قرآن و حدیث میں ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے کسی قسم کے نقصان کا ذکر نہیں ہے۔

لہٰذا اس مسئلہ میں اہل طب کی طرف رجوع کیا جائے۔ اگر اطباء اس کو مضر بتاتے ہیں تو اس کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ بعض اطباء کی طرف سے یہ بات کہی گئی ہے کہ اس سے برص کا اندیشہ ہوتا ہے لیکن تا حال اس بات کی تصدیق مستند ذرائع سے نہیں ہوئی۔

الأصل فی الأشیاء الاباحۃ (قواعد الفقہ:۵۹)

نقل ابن القیم عن ابن ماسویہ فصلا في کتاب المحاذیر قال : ومن جمع في معدتہ اللبن والسمک فأصابہ جذام أو برص أو نقرس فلا یلومنّ إلا نفسہ ۔ ( المطاعم والمشارب : ۹۸ ، ۹۹ ، أسعد محمد سعید الصاغرجی)

فقط

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:19 ربیع الثانی 1440ھ

عیسوی تاریخ:26 دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں