سوال: کیا بغیر وضو نماز پڑھنا درست ہے؟
فتویٰ نمبر:134
جواب: بغیروضو کے نماز درست نہیں ہے۔ وضو نماز کے لیے وضو شرط ہے اگر کسی نے بے وضو نماز پڑھ لی تو نماز ادا نہ ہوگی جیسا کہ بخاری شریف کی روایت ہے :
من ھمام ابن منبہ انہ سمع ابا ھریرۃ یقول قال رسول اللہ ﷺ لا تقبل صلوۃ من احدث حتی یتوضا قال رجل من حضرت موت مالحدث یا ابا ھریرۃ قال فساء اوضراط ( بخاری شریف :1/25)
ھمام ابن منبہ سے روایت ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ک فرماتے ہوئے سنا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہیں قبول کی جاتی کسی بے وضو کی نماز یہاں تک کہ وہ وضو کر لے ۔
اسی طرح قرآن پاک میں اللہ نے نماز شروع کرنے سے پہلے وضو کرنے کاحکم فرمایاہے چنانچہ سورۃ مائدہ میں ارشاد ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ
اے ایمان والوں! جب تم نماز کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ کرو تو دھولو اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سروں کا اور (دھؤو) اپنے پیروں کو ٹخنوں تک ۔معلوم ہوا کہ نماز کے لیےوضو شرط ہے بے وضو شرط ہے بے وضو نماز درست نہیں ۔