خواب میں آسمان دیکھنا

آسمان
آسمان کے دروازے کھلے دیکھے تو مطلب یہ ہے کہ اس پر خیر اور رزق کے دروازے کھلیں گے ۔لفتحنا علیھم برکت من السماء والارض (اعراف )
آسمان سے آواز سننا بھی خیر اور سلامتی کی دلیل ہے ۔ فرشتوں کا نزول دیکھنا علم وحکمت کی دلیل ہے ۔ آسمان کی فضا میں اڑنا نعمت اور برکت والا سفر کرنے کی طرف اشارہ ہے ۔
سبز رنگ کا آسمان دیکھنا اس ملک میں خیر اور امن کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ سبزرنگ دراصل خوشحالی کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔سفید رنگ کا آسماں دیکھنا رنج اور بیماری کی طرف اور سرخ اور اسی طرح سیاہ آسمان دیکھنا خون ریزی اور عظیم فتنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔
یوم تاتی السماء بدخان مبین ( الدخان ) لما ا!منوا کشفنا عنھم عذاب الخزی ( یونس) ۔ آسمان سے پتھروں کی بارش عذاب کی دلیل ہے وامطرنا علیھم حجارۃ من سجیل ( ھود )
اور گندم ، جو برسنا نعمت ، رزق اور امن وسلامتی کی دلیل ہے۔ اور آسمان سے زمین پر گرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی طرف اشارہ ہے ۔

2 تبصرے “خواب میں آسمان دیکھنا

  1. muj asmaan wale khuab ki tafseel pochne hai
    main nay asmaan pay bohat khobsorat MUHAMMAD
    or nechay sal allahu alehi wasalam
    laikha hua dekha
    khuab mie fajar k bad wqt dekha or suraj abi tloo nahi hua
    or hzoor ka nam pink or white ki amezish se likha hua tha or usmie ghair mahsoos c chamak the

    1. السلام علیکم
      اچھا خواب ہے سنتوں پر چلتے رہیں اورآپ ﷺ کی اتباع کی کوشش کرتےرہے ان شاء اللہ اسی سے بلندیاں اورترقی ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں