خواب میں آئینہ دیکھنا

آئینہ 

آئینہ  عکس ہوتا ہے اس لیے  اس کی تعبیر  اسی اعتبار سے  ہوگی۔  خواب میں آئینہ  دیکھنے کی  تعبیر اچھی ہوتی ہے ۔ آئینہ سے مراد بلند مرتبہ ، عزت ، اولاد  اور دوست ہوتا ہے ۔ مختلف  حالتوں  میں ان  میں سے مختلف  تعبیر  ہوگی  ۔

ہاں ! چاندی  کا شیشہ  اہل تعبیر  کے ہاں  برا خیال  کیا جاتا ہے ۔ خصوصاً مردوں کے لیے۔  علامہ کرمانی فرماتے ہیں  کہ ایک شادی شدہ  مرد خواب میں  لوہے کا آئینہ دیکھے تو اگر اس کی بیوی حمل سے ہے تو  لڑکا پیدا ہوگا  جو باپ کے مشابہ ہوگا  اور اگر بیوی دیکھے تو لڑکی پیدا ہوگی  جو اس کے مشابہ ہوگی ۔ لیکن اگر بیوی حمل سے نہ ہو تو طلاق ہوگی اور  دونوں کی دوسری جگیہ شادی ہوگی ۔ اگر لڑکا خواب میں آئینہ دیکھے  تو اس کا  دوسرا بھائی پیدا ہوگا  اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی دوسری بہن  پیدا ہوگی ۔ بالغ  لڑکی دیکھے  تو اچھی جگہ شادی  ہوگی  ۔ غریب مرد دیکھے  تو اچھی  عورت  سے شادی ہوگی  ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں