اذان:
خواب میں اذان خیر اور اچھائی ہے۔ اطاعت خداوندی، حج و عمرہ اور نیکی کی طرف اشارہ ہے۔ قید میں اذان دینا آزادی اور رہائی کی طرف اشارہ ہے۔ البتہ بے وقت اذان دینا ظلم اور ایذاء رسانی کی دلیل ہوسکتا ہے۔ اگر صاحب خواب برا انسان ہے تو ثم اذن مؤذن ایتھا العیر انکم لسارقون کی مناسبت سے چور ہونے کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔