خچر اور گائے کے ملاپ سے جو جانور ہو اس کا حکم

سوال : ایسا خچر جس کی ماں گایے ہو اس کا کھانا جائز ہوگا کہ ناجائز ؟

جواب :واضح رہے کہ کسی بھی جانور کے حلال اور حرام ہونے میں ماں کا اعتبار ہوتا ہے،اگر ماں حلال ہے تو اس سے پیدا ہونے والا بچہ بھی حلال ہوگا،اگر ماں حرام ہے تو اس سے پیدا ہونے والا بچہ بھی حرام ہوگا۔

مذکورہ صورت میں چونکہ خچر کی ماں گائے ہے،اس لیے یہ ماں کے تابع ہوکر حلال ہے اور اس کا کھانا جائز ہے۔

============================

حوالہ جات :

1 : ( وبغل ) وامہ حمارۃ، فلو فرسا او بقرۃ فطاھر کمتولد من حمار وحشی وبقرۃ ولا عبرۃ بغلبۃ الشبۃ –

( الدر المختار : 1/386 )

2 : وکذا البغل الذی امہ بقرۃ یحل لحمہ اتفاقا ولا یکون سؤرہ مشکوکا ( فطاھر ) الاولی قول ابن مالک عن الغایۃ : فطھور لان الولد یتبع الام ( ولا عبرۃ بغلبۃ الشبہ ) ردَّ علی ماقالہ مسکین من ان التبعیۃ للام محلھا ما اذ لم یغلب شبھہ بالاب ( لتصریحھم الخ ) صرح فی الھدایۃ وغیرھا فی الاضحیۃ بجواز الضحیۃ بہ حیث قال : والمولود بین الاھلی والوحشی یتبع الام لانھا لاصل فی التبعیۃ، حتی اذا نزا الذئب علی الشاۃ یضحی بالولد ۰

( الدر المختار مع رد المحتار : 1/386 )

واللہ اعلم بالصواب

12/11/21

اپنا تبصرہ بھیجیں