کپڑوں اور جسم کو پاک کرنے کا طریقہ

کپڑے یا جسم کو پیشاب کی نجاست سے کیسے پاک کیا جائے؟

سائل: سلمان خان

الجواب بعون الملک الوھاب

١. کپڑا صرف دھونے سے ہی پاک ہوتا ہے کپڑے پر پیشاب یا اس کے مثل کوئی چیز لگ گئی تو تین مرتبہ دھوئیں اور نچوڑیں،تیسری مرتبہ زور سے نچوڑ نا ضروری ہے اپنی طاقت کے مطابق نچوڑ دینا کافی ہو گااگرچہ دوسرے کے نچوڑنے سے پانی ٹپکتا ہو تو کپڑا پاک ہو جائے گا.

(والعصر کل مرة) ویبالغ فی الثالثة حتى ينقطع التقاطر والمعتبر قوةكل عاصردون غیرہ کما فی الفتح فلو کانت بحیث لو عصر غیرہ قطر طھر بالنسبة إليه دون ذلك الغيركما فى الدر(طحطاوى على مراقى الفلاح :ص٩٢)

٢.نجاست غیر مرئیہ(پیشاب)میں جسم کی طہارت کے لیے اتنا دھونا ضروری ہے کہ پیشاب کے جسم سے چھوٹ جانے کا غالب گمان ہو جائے الگ الگ تین مرتبہ پانی ڈالنا ضروری نہیں۔(فتاویٰ عثمانی: ج١ص:٣٢٤)

لمافى الدر المختار: ويطهر محل غيرها أى غير مرئیة بغلبة ظن غاسل طهارة محلها بلا عدد،به يفتى (شامى ج:١ ص:٢٢٠)

والله سبحانه وتعالى أعلم

بنت سعيد الرحمن

صفه اسلامك ريسرچ سینٹر

٩جمادى الثانية ١٤٣٩ھ

٢٦ فرورى٢٠١٨ ء

اپنا تبصرہ بھیجیں