فتویٰ نمبر:641
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں :
کم سے کم شرعی حق مہر کتنا ہے؟ کہ اس سے کم حق مہر رکھنے سے مہرا دا نہیں ہوتا ؟ کیا 2500/ روپے یا 3000/ روپے حق مہر رکھنا درست ہے ؟
جواب : حق مہر کی کم سے کم مقدار شرعا دس درہم ہے۔ اور دس درہم موجودہ وزن کے حساب سے دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ، احتیاطا تین تولہ چاندی یا اس کے برابر رقم ہے۔