(٢٧) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّؐ قَالَ لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی یُبْعَثُ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ قَرِیْباً مِنْ ثَلاَ ثِیْنَ کُلُّھُمْ یَزْعَمُ اَنَّہُ رَسْوُلُ اللّٰہِ۔ (صحیح مسلم ج٢،ص٣٩٧)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: عنقریب میری امت میں تیس جھوٹے دجال ظاہر ہونگے جن میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں (حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا)۔
فائدہ: سرکارِ دوعالم ﷺکی اخیر حیات ہی میں مسیلمہ کذاب نے جھوٹا دعویٰ نبوت کر کے اس دروغ گوئی کی بیل ڈالی اور مختلف زمانوں میں آپ کی یہ پیشگوئی ظاہر ہوتی رہی دورِ ھاضر میں اس پیشگوئی کا سب سے بڑا مصداق فتنہ قادیانیت ہے۔ جو جھوٹ ، تلبیس وتحریف، خفیہ بیرونی عناصر کی امداد اور منظم سازش کے تحت براہِ راست مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments