فتویٰ نمبر:603
جادوگری کا علم سیکھنے کا حکم کیا ہے ؟
جواب: بعض علماء کے نزدیک جادو کا علم سیکھنا کسی طرح بھی جائز نہیں۔کیونکہ جادو کا علم کفر کا ارتکاب کیے بغیر سیکھا ہی نہیں جاسکتا ۔ جبکہ بعض علماء کے نزدیک کفر کا ارتکاب کیے بغیرسیکھا جائے تو اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ صحیح مقاصد کے لیے استعمال کرے ناجائز مقاصد نہ ہوں ، مزید تفصیلات کے لیے بیان القرآن سے دیکھئے ۔