سوال:- پہنے ہوئے کپڑے لوگ برتن کے عوض بیچتے ہیں کیا ہم ان سے ایسے کپڑے خرید کر بیچ سکتے ہیں ؟
جواب : – سامان کی سان کے بدلہ خرید و فروخت ہوسکتی ہے اس لئے کپڑے اور برتن کی ایک دوسرے سے خرید و فروخت جائز ہے اور جب آپ نے ان کپڑوں کو خرید کرلیا تو آپ کا پھر ان کو کسی دوسرے کے ہاتھ بیچنا بھی درست ہے ؛ کیوںکہ آپ ایک ایسی شئے کو بیچ رہے ہیں جس کے آپ مالک ہیں ؛ البتہ یہ ضروری ہے کہ آپ کے بیچنے میں جھوٹ اور دھوکہ شامل نہ ہو بلکہ یا تو ان کو وضاحت کے ساتھ بتادیں کہ یہ پہنا ہوا کپڑا ہے ، یا آپ اس کے بارے میں خاموشی اختیار کریں اور کہیں کہ یہ کپڑا ، آپ کے سامنے ہے ، جیساکچھ بھی ہے ، آپ دیکھ لیں اورخریدنا چاہیں تو خرید لیں ۔