فتویٰ نمبر:961
سوال:محترم جناب مفتیان کرام!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج کل قضاء حاجت کے لئے ٹوائلٹ پیپر کا استعمال عام ہوگیا ہے بعض ملکوں میں سخت ٹھنڈک ہوتی ہے ، وہاں تو معمولاً اسی کا استعمال کرتے ہیں ، کیا استنجاء کے لئے اس پیپر کا استعمال درست ہے؟
والسلام
الجواب حامدۃو مصلية
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته !
استنجاء میں ڈھیلوں کے ساتھ پانی کا استعمال افضل ہے، لیکن دورِ حاضر میں ڈھیلوں کا استعمال بہت مشکل ہے ، نیز ٹوائلٹ پیپر کے استعمال سے وہ مقصد حاصل ہوجاتا ہے، جو ڈھیلوں کے استعمال میں ہے، یعنی عینِ ناپاکی کو ختم کرنا، اور چوں کہ ٹوائلٹ پیپر اسی مقصد سے بنایا بھی جاتا ہے، اس لیے استنجاء میں ٹوائلٹ پیپر استعما ل كرنا درست ہے اور ٹوائلٹ پیپراور پانی دونوں کا جمع کرنا افضل ہے۔
ما في ’’ مراقي الفلاح ‘‘ :
“والأفضل في کل زمان (الجمع بین) استعمال (الماء والحجر) مرتباً (فیمسح) الخارج ثم یغسل المخرج “
(مراقي الفلاح : 45کتاب الطہارۃ ، فصل في الاستنجاء .)
و اللہ سبحانہ اعلم
بقلم : بنت محمود
قمری تاریخ: 4 ذي الحجه ، 1439ه
عیسوی تاریخ: 17 اگست ٢۰١٨
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
https://twitter.com/SUFFAHPK
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
www.suffahpk.com
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:
https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A