فتویٰ نمبر:03
سوال: کیا عشاء کی نماز کے بعد سلائی کرنا یا کھانا پکانا وغیرہ کرسکتے ہیں ؟
جواب: عشاء کی نماز کے بعد سلائی کرنا یا کھانا پکانا اس وقت درست نہیں ہے جب اس سے نماز فجر ضائع ہونے ک ااندیشہ ہو لہذا اگر نماز فجر ضائع ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے ۔
جیسا کہ ” درس ترمذی ” میں ہے :
” عشاء کے بعد گفتگو کسی صحیح دینی غرض کی وجہ سے ہو جائز ہے ۔ بشرطیکہ اسکا ظن غالب ہو کہ رات کو جاگنے سے نماز فجر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ۔”
( درس ترمذی : جلد 1 صفحہ 413 ) ( مکتبہ دارالعلوم کراچی )