امامت صحیح ہونے کی شرائط
1-مسلمان ہونا، کافر کی امامت صحیح نہیں۔
2-عاقل ہونا، نشئی، بے ہوش اور دیوانے کی امامت صحیح نہیں۔
3-بالغ ہونا۔
4-مرد ہونا۔
5-فرض قراء ت کے بقدر قرآن یاد ہو۔
6-نماز سے مانع کوئی عذر نہ ہو، مثلاً: نکسیر وغیرہ نہ چل رہی ہو، توتلا نہ ہو، نیز نماز کی کوئی شرط، مثلاً: طہارت، ستر وغیرہ نہ چھوٹ رہی ہو۔
وشروط الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ اشیاء : الإسلام والبلوغ والعقل والذکورۃ والقراء ۃ والسلامۃ من الأعذار کالرعاف والغأفأۃ والتمتمۃ وفقد شرط کطہارۃ وستر عورۃ اھـ ۔ ( شامیۃ : ۲/۳۳۷ بیروت)