سانس لینے میں دشواری یا سر چکران
ہیموگلوبن میں آئرن کی مقدار کی وجہ سے خون کا رنگ سرخ ہوتاہے، جن کاکام دوران خون جسم کوآکسیجن پہنچانا ہوتاہے۔ جب جسم کومناسب مقدارمیں آکسیجن نہیں ملتی تونتیجے میں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے جبکہ اکثر سر چکرانے لفتاہے یامریض ہلکاپن محسوس کرتا ہے ۔
سینےمیں درد
جسم میں صحت مند سرخ خلیات کی کمی کی وجہ سے دل کوزیادہ کام کرناپڑتا ہے تاکہ جسم کوخون کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے، اس کے نتیجےمیں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تیز ہوجاتی ہے اور سینے میں درد ہونے لگتاہے ۔
صرف سبزیوں کااستعمال
ایک ریسرچ کےمطابق اگرچہ جسم کوآئرن کی مناسب مقدار سبزیوں سے مل جاتی ہے ،مگر یہ غذا وٹامن بی 12کی فراہمی میں ناکام رہتی ہے ، جس کے نتیجے میں جسم میں اس وٹامن کی کمی ہونے لگتی ہے جوکہ انیمیا کےمرض کی وجہ بن جاتی ہے ۔
شدید تھکن
شکاگو یونیورسٹی کی ایک ریسرچ کےمطابق انیمیا کی سب سےعام اور نمایاں علامت تھکن کااحساس ہے، تحقیق کےمطابق اس تھکن کی علامت کا اظہار لوگوں میں مختلف اندازمیں ہوتاہے ، کچھ کو تھکن بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کی وجہ بھی آئرن یاوٹامن بی 12 کی کمی ہے، جوسانس کی تنگی اور سرچکرانے کاباعث بنتی ہے ۔
سردردکی شکایت
جسم میں آئرن کی کمی ہوتو وہ دیگر ٹشوزکےمقابلے میں دماغ کوترجیح دینے کی کوشش کرتاہے ، مگرایسا ہونے پر بھی آکسیجن کی مقدارمناسب نہیں ہوتی، جس کےنتیجے میں دماغی شریانیں سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں اور ہر وقت سردرد کی شکایت رہنے لگتی ہے۔