حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنھا کا لقب الزہراء کا ثبوت

سوال:حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ الزھراء کا لقب کس نے لگایااور کس وجہ سے؟
الجواب باسم ملھم الصواب ۔
حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کا زہراء لقب احادیث میں کہیں نہیں ملا ،البتہ کتب سیرت میں یہ لقب ذکر کیا گیا ہے۔
==========
حوالہ جات:
1۔قال الحافظ بن حجر في كتابه الإصابة: فاطمة الزهراء بنت إمام المتقين رسول الله …… وتلقب بالزهراء. اهـ.
(الاصابہ:ج 8 /262 )

2۔ زہراء آپ کا لقب تھا کیونکہ چہرہ مبارک بہت سفید اور حسین تھا اس لیے اس لقب سے موصوف ہوئیں۔
(سیرت فاطمہ الزھراء/28)
واللہ تعالیٰ اعلم
12صفر المظفر 1444
9ستمبر

اپنا تبصرہ بھیجیں