”حسبي الله لااله الاهو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم “اور دعا کی قبولیت

سوال : کیا یہ دعا صبح وشام 7 مرتبہ پڑھنے سے جو بھی دعاالله سےمانگو پوری ہوگی؟
الجواب باسم ملھم الصواب
سوال میں مذکورہ بات تو باوجود تلاش کے نہیں ملی، البتہ اتنی بات ثابت ہے کہ مذکورہ بالا دعا پڑھنے سے اللہ تعالٰی پڑھنے والی کی تمام پریشانیوں میں کفایت فرمائیں گے۔

حوالہ جات :

1۔عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى:‏‏‏‏ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، ‏‏‏‏‏‏وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ سَبْعَ مَرَّاتٍ، ‏‏‏‏‏‏كَفَاهُ اللَّهُ مَا أَهَمَّهُ صَادِقًا كَانَ بِهَا أَوْ كَاذِبًا .

ترجمہ: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا کہ جس نے صبح اور شام کے وقت سات بار یہ کہہ لیا : ( حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم ) اللہ تعالیٰ اس کی پریشانیوں میں اس کی کفایت فرمائے گا خواہ اس نے سچے دل سے یہ کلمہ کہا ہو یا جھوٹے دل سے ۔ ( سنن ابو داؤد #5081)
واللہ اعلم بالصواب۔

24 ربيع الاول 1444
22 اكتوبر 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں