سوال: “حرم فاطمہ “نام کا مطلب کیا ہے اور بچی کے لیے یہ نام رکھنا کیسا ہے۔
جواب :حرم” کا معنی ہے محترم، اور فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی (رضی اللہ عنہا)کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ صرف “فاطمہ” نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
مستفاد: دارالافتاء بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر: 144204200543
”وفی المفصل لاحکام المرأۃ والبیت المسلم (۹/۲۸۳): ویراعی فی تسمیۃ المولود اختیار الاسم الحسن والاسم المستحب شرعااو المباح التسمیۃ بہ ……وترک الاسماء القبیحۃ اوالمنھی عنھا اواللتی تکرہ التسمیۃ بھا……روی ابوداؤد فی سننہ عن ابی الدرداء قال قال رسول اﷲا انکم تدعون یوم القیامۃ باسمائکم واسماء آباء کم فاحسنوا اسماء کم ……دلالۃ الحدیث واضحۃ فی اختیار الاسم الحسن للمولود ولانہ لاکلفۃ فی ھذا الاختیار علی الوالد ولان من حق الولد علی والدہ ان یختار لہ اسما حسنا۔
فقط واللہ اعلم