(٣٥) عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّؐ قَالَ اِذَا اسْتَحَلَّتْ ھٰذِہِ الْاُمَّۃُ اَلْخَمْرَ بِالنَّبِیْذِ وَالرِّبَا بِالْبَیْعِ وَالسُّحْتَ بِالْھَدْیَۃِ وَاتَّجَرُوْا بِالزَّکَاۃِ فَعِنْدَ ذَالِکَ ھَلَاکُھُمْ لِیَزْدَادُوْا اِثْمَا۔(کنزالعمال ج١٤،ص٢٢٦)
ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب یہ امت شراب کو مشروب کے نام سے اور سو د کو تجارت اور رشوت کو ہدیے کے نام سے بدل دے گی اور مال زکوٰۃ سے تجارت کرنے لگے گی تو اس وقت اس کو ہلاک کر دیا جائے گا۔ گناہوں میں اضافے اور زیادتی کی بنا پر۔
فائدہ: آج نام نہاد شرفاء میں شراب، سود اور رشوت کو اپنی تسلی کےلئے دوسرا خوشنما نام دے کر علی الاعلان برتا جا رہا ہے اور زکوۃ ادا کئے بغیر وہی مال تجارت میں لگا دیا جاتا ہے۔