دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:123
بخدمت جناب مفتی صاحب
ہم نے غلطی سے قربانی کی غرض سے ایسی گائے خرید لی ہے جس کے پیٹ میں بچہ ہے ، حصہ داروں میں چند لوگ قربانی کرنے پر آمادہ ہیں ،ا ور چند لوگوں کو اعتراض ہے ۔
برائے مہربانی ہمیں یہ بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے۔
الجواب حامداومصلیاً
ایسی گائے جس کے پیٹ میں بچہ ہو اس کی قربانی کی گنجائش ہے البتہ اگر وہ ذبح کے بعد وہ بچہ زندہ ہو تو اس کو بھی ذبح کردیں اور اگر چاہیں تو اس کو بیچ کر دوسرے جانور خرید کر قربانی کرنا بھی جائز ہے لیکن ایسی صورت میں اگر دوسرے جانور کی قیمت پہلے جانور کی قیمت سے پہلے کم ہوتو اس زائد رقم کو صدقہ کردینا چاہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
بندہ حسین احمد عفی عنہ
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی
پی ڈی ایف میں فتویٰ حاصل کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں :
https://www.facebook.com/groups/497276240641626/557890147913568/