سوال: سورہ فاتحہ کو حیض کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں جب کوئی مریض بیمار ہو اور اس کو دم کرنا ہو یا خود کو دم کرنا ہو تو سورہ فاتحہ کو پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: سورہ فاتحہ یا وہ آیاتِ مبارکہ جن میں دعا کا مضمون ہے اُن کو دعا کی نیت سے پڑھ لے، تلاوت کی نیت نہ کریں تو پڑھ کر دم کرنا جائز ہے۔
▪️الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 293):
“فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية”.
فقط واللہ أعلم