حالت حیض میں پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنا

فتویٰ نمبر:974

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم!

مجھے ہوچھنا یہ ہے حالت حیض میں ہر وہ کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے جو بدن پر ہوتا ہے؟ اور اگر پھر وہ کپڑے پہن کر نماز پڑھ لے تو کیا نماز صحیح ہوجائے گی یا ان کپڑوں کو دھو کر نماز پڑھنا ہوگی؟

والسلام

الجواب حامداًو مصلياً

وعلیکم السلام!

ایامِ حیض میں عورت کا ظاہری جسم پاک ہوتا ہے اور جب تک اس پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو تو حائضہ کے کپڑے پاک شمار کیے جائیں گے البتہ جس جگہ، بدن یا کپڑے پر خون لگ جائے وہ جگہ ناپاک ہو جاتی ہے۔ اس کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے۔

حالت حیض میں پہنے ہوئے پاک کپڑوں کو عورت غسل حیض کے بعد دھوئے بغیر انھیں دوبارہ پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے۔ نماز درست ہوجائے گی۔

عَنْ أَسْمَآءَ بِنْتِ اَبِي بَکْرٍ إنَّهَا قَالَتْ : سَأَلَتْ رَّسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَقَالَتْ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، اَرَاَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ : إِذَا أَصَابَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضِ فَلْتَقْرِصْه ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ لِتُصَلِّ.

(ابوداؤد:١٥٠/١)

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ لَا تَغْسِلُ ثَوْبَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ دَمٌ

(سنن دارمی:١-رقم الحدیث: 1000)

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 4 محرم الحرام 1440ھ

عیسوی تاریخ: 15 ستمبر 2018 ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں