حج نہ کرنےوالے کا حکم

حج نہ کرنےوالے کا حکم

حج فرض ہوجائے اور حج کیے بغیر مرجائے تو اس کے لیے حدیث شریف میں سخت وعید آئی ہے:

رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جس شخص کے پاس کھانے، پینے اور سواری کا اتنا سامان ہو جس سے وہ بیت اللہ شریف جاسکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو وہ یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر مرے، اللہ تعالیٰ کو اس کی کچھ پروا نہیں اور یہ بھی فرمایا: حج چھوڑنا اسلام کا طریقہ نہیں۔ ‘‘

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس کو سخت مجبوری یا ظالم بادشاہ یا روکنے والا مرض حج سے نہ روکے،پھر بھی وہ حج کیے بغیر مرجائے تو چاہے یہودی ہوکر مرجائے چاہے نصرانی ہوکر مرجائے۔‘‘( رواہ الدارمی )

اللہ کی پناہ کس قدر سخت وعید ہے! جن لوگوں پر حج فرض ہوا اور انہوں نے بغیر عذر شرعی کے چھوڑدیا تو ان کے برے انجام کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں