حج کاپہلا دن ،8ذوالحجہ .منی کا قیام

حج کاپہلا دن ،8ذوالحجہ .منی کا قیام

آٹھ ذی الحج سےمنی کا قیام سنت ہے۔یہاں قیام نہ کرنامکروہ ہے۔

قیام منی سے پہلےاپناوہ تمام سامان تیار کرلیں جوآپ خصوصی طور پر حج کےلیے لےکرآئےہیں،کیونکہ آنے والے پانچ دن انتہائی مشقت اور امتحان کے ہیں۔

ان ایام میں آپ کو طعام وقیام اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔آپ نے حوصلے اور ہمت واستقامت سے کام لینا ہے۔

ا ن ایام میں خود کو کم کھانے اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کا عادی بنائیں۔ دوسرے حاجی اگر اپنا وقت سونے یاموبائل فون میں ضایع کر رہے ہیں تو آپ ان سے بدگمان تو نہ ہوں لیکن اپنے وقت کو قیمتی ضرور بنائیں،یقین کیجیے آنے والا وقت آپ کوقیمتی بنادے گا۔

الغرض!آٹھ ذوالحجہ منی میں گزاریں ۔یہاں پانچ نمازیں:ظہر تا فجر پڑھنی ہیں۔یہ عمل مستحب ہے۔فرض یا واجب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں