حج کا چوتھا اورپانچواں دن ۔گیارہ اور بارہ ذو الحج

حج کا چوتھا اورپانچواں دن ۔گیارہ اور بارہ ذو الحج

گیارہ اور بارہ ذوالحجہ یہ دونوں دن منی میں گزاریں، دونوں دن تینوں جمرات کی ترتیب وار رمی کریں۔پہلےچھوٹے جمرے کو سات کنکرماریں، پھر درمیانے کو اور آخر میں بڑے جمرے کو۔پہلے دو جمرات کی رمی کے بعد قبلہ رو ہوکر دعا کرے ، آخری جمرے کے بعد نہیں ۔

ان دونوں دنوں میں رمی کا بنیادی وقت زوال سے صبح صادق تک رہتا ہے۔البتہ غروب تک مسنون وقت ہے اس کے بعد مکروہ۔

تیرہ ذوالحجہ کو رمی کرنے نہ کرنے کا اختیار ہے،بہتر یہ ہے کہ رک جائے اور رمی کرلے،تیرہ کو رمی کا وقت صبح صادق سےغروب تک ہے ،تاہم سنت وقت زوال سے شروع ہوتا ہے،زوال سے پہلے مکروہ وقت ہے ۔ (غنیہ:ص 292)

ان تمام مراحل سے گذرنے کے بعد آپ کا حج مکمل ہوگیا۔اب اگر مکہ سے وطن واپسی کا ارادہ ہو تو طواف وداع کریں۔یہ واجب ہے۔

مسئلہ:حج مکمل ہونے کے بعد،بلکہ طواف وداع کے بعد بھی جتنے چاہیں عمرےیاطواف کرسکتے ہیں،کوئی ممانعت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں