فتویٰ نمبر:643
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین حجام کو دکان کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: حجام کو دکان کرائے پر دینا جائز تو ہے لیکن اسکو یہ کہدیں کہ داڑھی مونڈنے کے پیسے میں نہیں لوں گا مجھے حلال پیسے لاکر دو خواہ کسی سے قرض لیکر دو۔ ( آپ کے مسائل کا حل : 6/139)