فتوی ٰ نمبر:3050
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
اگر شوہر نے ایک دفعہ کہا کہ میں تم کو طلاق دیتا ہوں اور وہ حیض سے ہو تو کیا ایسے میں طلاق ہوجاتی ہے؟اور یہ کہ اگر شوہر بیوی دوبارہ رجوع کریں تو جو طلاق دی تھی وہ ختم ہوجاتی ہے یا ایک دفعہ طلاق ہوجاتی ہے؟
والسلام
الجواب حامداو مصليا
حالت حیض میں طلاق دینا منع اور سخت ناپسندیدہ ہے،اس لیے اس سے بچنا ضروری ہے ،لیکن اگر کوئی حالت حیض میں طلاق دے دے تب بھی بلاشبہ واقع ہوجائے گی۔
”واذا طلق الرجل امراتہ فی حالة الحیض،وقع الطلاق،لان النھی عنہ لمعنی فی غیرہ،وھو ما ذکرنا،فلا ینعدم مشروعیتہ.“(الھدایة،٢|٣٥٧،کتاب الطلاق)
”والبدعی من حیث الوقت ان یطلق المدخول بھا وھی من ذوات الاقراء فی حالة الحیض او فی طھر جامعھا،وکان الطلاق واقعا.“(الفتاوی العالمکیریة،١|٣٤٩،کتاب الطلاق)
نیز ایک طلاق دینے کے بعد رجوع کرنے کی صورت میں بقیہ دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔چونکہ مرد کے پاس تین طلاقوں کا اختیار ہوتا ہے جب وہ ایک طلاق دے دے گا تو اب وہ باقی کا مالک ہے یعنی اب اس کے پاس دو کا حق بچے گا اور رجوع سے پہلے دی گئی طلاق ایک طلاق مانی جائے گی۔
”وان قال لامراتہ:کلما ولدت فانت طالق،فولدت ثلاثة اولاد فی بطون مختلفةبین کل ولدین ستة اشھر فصاعدا،فالثانی والثالث رجعیة،فانھا لما ولدت الاول وقع الطلاق،وھو الرجعی،وصارت معتدة،فلما ولدت الثانی من بطن آخر،علم انہ صار مراجعا بوطئ حادث فی العدة،فبولادة الثانی وقع الطلاق الثانی لان الیمین معقودة بکلمة”کلما“ والشرط وجد فی الملک لانہ ثبت رجعتہ،ثم لما ولدت الثالث من بطن آخر علم انہ کان من علوق حادث بغیر وقوع الطلاق الثانی،فصار مراجعا وتتم الطلقات الثلاث بولادة الولد الثالث،فتحتاج الی زوج آخر.“(مجمع الانھر،کتاب الطلاق،باب الرجعة،١|٤٣٧)
”ولو تزوجھا قبل اصابة الزوج الثانی،کانت عندہ بما بقی من الطلاق.“کشف الاسرار شرح المنار،بیان الخاص،١|٣٤)
”کسی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی پھر رجوع کیا پھر دو چار سال میں کسی بات پر غصہ آیا تو ایک طلاق رجعی اور دے دی پھر جب غصہ اترا تو رجوع کیا،یہ دو طلاقیں ہوگئیں،اب اس کے بعد اگر کبھی ایک طلاق اور دے دے گا تو تین پوری ہوجائیں گی۔“(تسھیل بہشتی زیور،٢|٥٢،کتاب الطلاق)
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:١٦ جمادی الاولی،١٤٤٠ھ
عیسوی تاریخ:٢٣ جنوری،٢٠١٩ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: