غیرمعمولی خارش
گردے درست طریقے سے کام کررہے ہوں تو وہ دوران خون سے کچرا صاف کرتے ہیں‘ساتھ ہی نیوٹریشن اور منزلز کامناسب توازن برقرار رکھتےہیں،مگر جب یہ توازن بگڑتا ہے تواس کااثر انسان کی شخصیت اور جلد پربھی پڑتا ہے۔گردے ٹھیک کام نہ کریں توخون میں جمع ہونے والا کچرا صحیح صاف نہیں ہوتا ،ا یسا ہونےسےجلد پرسرخ نشانات اورکارش کی شکایت ہوسکتی ہے۔
منہ کا ذائقہ بدلنا
گردوں کے فعال میں خرابی سے دوران خون میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے ، جس کا اثرمنہ کےذائقے پرمرتب ہوتا ہےا ور کھاناتلخ ، کڑوا یامعمول سے ہٹ کر لگنےلگتاہے ، گوشت کھانے کا لطف ختم ہوجاتاہے،اسی طرح سانس میں بوبھی پیداہوسکتی ہے ۔
چہرے،ٹانگوں پیریاٹخنوں کی سوجن
گردوں کاکام جسم سے کچرے کوسیال یاپیشاب کی شکل میں خارج کرنا ہوتاہے،اگر گردوں کےافعال سست یاکام نہ کریں تو یہ سیال جسم میں جمع ہونےلگتاہے ،جس کے نتیجےمیں جسم کےکچھ حصوں جیسے پیروں میں سوجن مستقل رہنے لگتی ہے۔
بہت زیادہ تھکاوٹ
گردوں کےافعال میں کسی فرد کےہیموگلوبن کی سطح کوریگولیٹ کرنابھی شامل ہے ،جب یہ عمل متاثر ہوتاہے توخون کی کمی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی توانائی کم ہوجاتی ہے اور آپ ہروقت بہت زیادہ تھکاوٹ یاغنودگی محسوس کرتے ہیں۔
بلڈپریشرمیں اضافہ
ایک بار گردوں کونقصان پہنچ جائے تووہ بلڈ پریشر کومؤثر طریقے سے کنٹرول نہیں کرپاتے،جس کے نتیجے میں شریانوں میں خون کا دباؤ بڑھتا ہے، جوشریانوں کوکمزور کرکے گردوں کومزید نقصان پہنچاتاہے ۔