سوال: غیر مسلم کو سلام کا جواب کیسے دیاجائے ؟
جواب : اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو اسکے جواب میں ” وعلیکم ” کہاجائے ۔ یا وعلیکم السلام سین کے نیچے زیر کے ساتھ کہاجائے ” علو سلمت یہودی او نصرانی او مجوس علی مسلم فلا باس بالرد لکن لا یزید علی قولہ وعلیک کما فی النحانیہ ” ( در مختار :5/292)
آپ ﷺ کا ارشاد ہے ” عن النبی ﷺ بن مالک ان رسول اللہ ﷺ قال اذا سلم علیکم اھل الکتاب فقولوا علیکم “
( مسلم :کتاب السلم )
البتہ خوف ومجبوری کے احکام جدا ہیں ۔