غیرمسلم کے اسٹور سےسامان خریدنا

سوال: یہاں کینیڈامیں ہمارے علاقے میں کوئی مسلم اسٹورنہیں ہے تاہم آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر مسلم اسٹورز ہیں۔ کیا میں ضرورت کے تحت غیرمسلم اسٹور سے اناج اور سبزی یا خشک اشیاء خرید سکتی ہوں ۔
الجواب باسم ملہم الصواب
جی ہاں!غیر مسلم کی دکان سے خشک اشیاء ،مثلا:آٹا ،دال ،سبزی یا پھل وغیرہ کا لینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1۔وکذا إسلام البائع لیس بشرط لانعقاد البیع ولا لنفاذہ ولا لصحتہ بالإجماع، فیجوز بیع الکافر وشراؤہ -إلی قولہ- ولنا عمومات البیع من غیر فصل بین بیع العبد المسلم من المسلم وبین بیعہ من الکافر فہو علی العموم۔
(بدائع الصنائع: ج 5،ص 135)

2۔وکذلک لا یشترط لصحۃ البیع اسلام المتعاقدین، فیصح البیع والشراء من غیر مسلم، سواء أکان ذمیا أم حربیا أو مستأمنا، ولکن منع بعض الفقہاء من مبایعتہ لبعض العوارض لا لکونہ غیر أہل للتعاقد۔
(فقہ البیوع: ج 1، ص 166)

3۔لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في ‏السراجية۔
(فتاوی الھندیہ: ج 5، ص 348)
——————-
واللہ اعلم بالصواب
3جون 2024
26ذی القعدہ 1445

اپنا تبصرہ بھیجیں