فتویٰ نمبر:557
سوال:میں گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ھاہوس میں جاب کرتا ہوں ہمارا کام انٹر نیٹ مارکیٹنگ کا ہے ہم لوگوں کی اپنی فلاورز کی ویب سائیٹ ہے ہم آن لائن فلاورز سیل کرتے ہیں ہم لوگ مارکیٹنگ کرتے ہیں تاکہ ہماری ویب سائیٹ آن لائن فلاورز ڈیلیوری کی ٹاپ ویب سائیٹ میں آجائے ہمارا بارہ مہینہ کا کام ہے مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ سال میں ۲ یا ۳ ایونٹ آتے ہیں جیسے کرسمس ویلنٹائن دے مدرز ڈے اب ہم کو مجبوراً اپنی ویب سائیٹ پر ان دنوں اس تہوار کے بینرز پیس لگانے پڑتے ہیںاور ایونٹس کی مارکیٹنگ کرنی پڑتی ہے یہ ایونٹس اسلام جائز نہیں ہیں اسلئے مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا میرا یہاں ملازمت کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ (فہیم وسیم، گلشن اقبال، کراچی،پاکستان)
جواب
آپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آپ یہاں ملازمت کرتے ہیں یا اس کاروبار کے آپ مالک ہیں دونوں طرح کی باتیں آپکے سوال میں آئی ہوئی ہیں بہر حال فلاورز کی خرید وفروخت اور ویب سائیٹ پر اسکی مارکیٹنگ کرنا شرعاً جائز ہے لیکن ویلنٹائن ڈے ،کرسمس وغیرہ منانا اور اسکے بینر لگانا جائز نہیں اس سے احتراز کرنا لازم ہے تاہم اگر آپکا اصلاً کام تو فلاورز کی خرید وفروخت کا ہے تو ان مواقع پر بھی آپکو صرف اپنے فلاورز ہی کی مارکیٹنگ کرنی چاہئے اسمیں ان خلاف شریعت تہواروں کی نشرواشاعت شامل نہیں ہونی چاہئے ورنہ پھولوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اگرچہ جائز ہو گی مگر ان تہواروں کی مارکیٹنگ کا گناہ آپکے سر ہوگا