فیشن کے مطابق اسکارف پہننا

فتویٰ نمبر:3071

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

آج کل جو اسکارف لینے کے مختلف انداز چل رہے ہیں کیا وہ استعمال کرنے میں کوٸی قباحت ہے؟ اگر پیچھے جوڑا نہ بنایا جاٰۓ بلکہ ایسے ہی اسکارف پلیٹس بنا کر لیا جاۓ۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اسکارف پہننا فی نفسہ جاٸز ہے لیکن آج کل جس طرح فیشن کے لیے اسکارف پلیٹس بنا کر لیا جاتا ہے وہ چند وجوہ سے درست نہیں:

١۔ پلیٹس بنا کر اسکارف پہننے سے سر تو ڈھک جاتا ہے لیکن سینہ کھلا رہتا ہے جو کہ زمانہ جاہلیت کی عورتوں کا شعار تھا، اللہ تعالی نے دور جاہلیت کے کام اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے:

”ولا تبرجن تبرج الجاھلیة الاولی“

ترجمہ: زمانہ جاہلیت اولی کی طرح اپنی زینت کو ظاہر نہ کرو۔

(الاحزاب: ٣٣)

٢۔ اس طرح اسکارف پہننے سے پردہ کا مقصد فوت ہوجاتا ہے، کیوں کہ پردہ کا مقصد ہوتا ہے عورت کا اپنی زینت کو اس طرح چھپانا کہ اس پر نامحرم کی نظر نہ پڑھے، جبکہ فیشن کے مطابق اسکارف پہننے کا بنیادی مقصد ہی زینت کا اظہار ہوتا ہے تاکہ چہرہ دلکش لگے۔

” ولا یبدین زینتھن الا لبعولتھن او اباٸھن۔۔۔۔۔۔“

ترجمہ: عورت پر لازم ہے کہ اپنی زینت محارم کے علاوہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

( النور: ٣١)

چنانچہ سر ڈھانکنے کے لیے اس طرح کے اسکارف کی جگہ بڑا دوپٹا یا چادر کا استعمال کرنا چاہیے جس سے پردہ کا صحیح مقصد حاصل ہو۔

١۔”المرأة عورة فاذا خرجت استشرفھا الشیطان۔“

ترجمہ: عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے جب وہ باہر نکلتی ہے شیطان اس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔

( فیض القدیر: ٢٦٦/١) 

البتہ اگر اسکارف بڑا ہو کہ اس سے سر اورسینہ مکمل طور پر ڈھک جاۓ تو ایسے اسکارف کا پہننا بالکل درست ہے۔

فقط۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١١۔٥۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔١۔١٩

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں