فتویٰ نمبر:1018
ہم دکان کرائے پر چڑھاتے ہیں کیا دکان کی قیمت پر زکوٰۃ دی جائے گی یاجو کرایہ آ تا ہے اس پر زکوٰۃ دی جائے گی۔
سائل: عبید اللہ
الجواب بعون الملک الوھاب
دکان کرایہ پر دی گئی ہے تو کرایہ کی رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی جبکہ وجوب زکوۃ کی دیگر شرائط بھی موجود ہوں. دکان کی مالیت پر زکوۃ واجب نہیں.
ولو آجر عبده أو داره بنصاب إن لم يكونا للتجارة لا تجب مالم يحل الحول بعدالقبض
(البحر الرائق:٢/٢٣٧)
واللہ اعلم باالصواب
بنت سعید الرحمن
صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر
١١رجب ١٤٣٩