سوال: نماز مین نیت بدل سکتے ہیں کیا ؟جیسے سنتیں پڑھ رہے ہون اور بیچ مین فرض کی نیت کرلیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب
1.نماز میں نیت بدلنا درست نہیں۔تاہم اگر کسی نے ایک نماز شروع کی اور دورانِ نماز ہی نیت بدل دی تو صرف نیت بدلنے سے وہ اس پہلی والی نماز سے دوسری نماز میں منتقل نہیں ہوسکتا۔
البتہ اگر نیت بدلنے کے ساتھ اس نے دوسری نماز کے لیے دورانِ نماز ہی تکبیر تحریمہ بھی کہہ دی تو اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں:
یا تو دونوں نمازیں ایک ہوں گی ۔جیسے عصر کی نماز میں اسی عصر کی نیت کر کے تکبیر کہہ دی۔
یا پہلی اور دوسری نماز الگ الگ ہوگی ۔جیسے ظہر کی سنتوں میں ظہر کے فرض کی نیت کرکے ساتھ ہی تکبیر تحریمہ کہہ دی۔
پہلی صورت میں پہلی نماز ہی برقرار رہے گی۔
جبکہ دوسری صورت میں پہلی نماز فاسد ہو جائے گی اور دوسری نماز میں شروع ہونا درست ہو جائے گا۔اس صورت میں پہلی نماز اگر سنت یا نفل ہے تو اس کی بعد میں قضا لازم ہوگی۔(مستفاد: عمدۃ الفقہ:2/77)
==================
1.(الاشباه والنظائر لابن نجيم,ص:٢٥)
“ولو نوى الانتقال عنها الى غيرها،فان كانت الثانيه غير الاولى وشرع بالتكبير،صار منتقلا ،وإلا فلا.”
2.(الفتاوی الھندیۃ: کتاب الصلاۃ،الفصل الرابع في النية)
“رَجُلٌ افْتَتَحَ الْمَكْتُوبَةَ فَظَنَّ أَنَّهَا تَطَوُّعٌ فَصَلَّى عَلَى نِيَّةِ التَّطَوُّعِ حَتَّى فَرَغَ فَالصَّلَاةُ هِيَ الْمَكْتُوبَةُ وَلَوْ كَانَ الْأَمْرُ بِالْعَكْسِ فَالْجَوَابُ بِالْعَكْسِ.
هَكَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ.
وَلَوْ افْتَتَحَ الظُّهْرَ ثُمَّ نَوَى التَّطَوُّعَ أَوْ الْعَصْرَ أَوْ الْفَائِتَةَ أَوْ الْجِنَازَةَ وَكَبَّرَ يَخْرُجُ عَنْ الْأَوَّلِ وَيَشْرَعُ فِي الثَّانِي وَالنِّيَّةُ بِدُونِ التَّكْبِيرِ لَيْسَ بِمُخْرِجٍ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة نَاقِلًا عَنْ الْعَتَّابِيَّةِ.
وَإِذَا صَلَّى رَكْعَةً مِنْ الظُّهْرِ ثُمَّ كَبَّرَ يَنْوِي الظُّهْرَ فَهِيَ هِيَ وَيَجْتَزِئُ بِتِلْكَ الرَّكْعَةِ هَذَا إذَا نَوَى بِقَلْبِهِ أَمَّا إذَا نَوَى بِلِسَانِهِ وَقَالَ: نَوَيْتُ أَنْ أُصَلِّيَ الظُّهْرَ انْتَقَضَ ظُهْرُهُ وَلَا يَجْتَزِئُ بِتِلْكَ الرَّكْعَةِ، كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ.
وَلَوْ كَبَّرَ لِلتَّطَوُّعِ ثُمَّ كَبَّرَ يَنْوِي بِهِ الْفَرْضَ يَصِيرُ شَارِعًا فِي الْفَرِيضَةِ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ.”
فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمری تاریخ:2 جمادی الآخری،1442ھ
شمسی تاریخ:6-1-2022ء