سوال یہ ہےکہ ڈاکٹر اسرار احمد بالمجموع کیسی شخصیت ہیں؟ ان کے درس قرآن سننا کیسا ہے؟ ان کی جماعت تنظیم اسلامی میں شمولیت کرنا کیسا ہے؟ برائےمہربانی جلد از جلد جواب مہیا کرکے شکریہ کا موقع دیں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامداومصلیا
ڈاکٹراسرارصاحب کاانتقال ہو چکا ہے،البتہ انہوں نے اساتذہ ومشائخ سےباقاعدہ علم دین حاصل نہیں کیا ہے،بلکہ فہم دین کے بارے میں اپنے ذاتی مطالعہ پر اعتماد کیا ہے، لہذا ان کے بیانات اور کتابوں کے بارے میں ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کو پڑھنے والا کسی غلط راستے پر نہ پڑ جائے،اس لیے ان کی جماعت میں شمولیت یا ان کےجماعت سے متعلقہ افراد کے درس قرآن اور حدیث میں شریک اور شامل ہونے سے بچنا چاہیے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ
محمد حسان سکھروی عفااللہ عنه
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی
عربی عبارات وپی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں :