محترم جناب مفتی صاحب
السلام علیکم!
مسئلہ یہ پوچھنا تھا کہ کیا ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی کتب کا مطالعہ کرسکتے ہیں ؟
براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔
العارض
محمد حبیب
مہتمم دارالقرآن
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب
مرحوم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے مستند اساتذہ اور مشائخ سے باقاعدہ علم دین حاصل نہیں کیا ہے۔ بلکہ فہم دین کے بارے میں اپنے ذاتی مطالعے پر اعتماد کیا ہے اور ایسے شخص یا اس کی روش میں چلنے والے اشخاص کے بارے میں یہ احتمال ! خطرہ رہتا ہے کہ وہ کسی غلط راستے پر پڑ جائیں۔ اس لیے ایک عام آدمی کے لیے سلامتی کی راہ اسی میں ہے کہ وہ ایسے حضرات کی تحریرات پڑھنے کی بجائے صرف مسلمہ مستند علماء کرام کی تحریرات سے استفادہ پر اکتفا کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
احقر شاہ محمد تفضل علی
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی
٢٨ صفر المظفر ١٤٣٥ھ بمطابق یکم جنوری ٢١٤ء