(٦) عَنْ اِبْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِؐ قَالَ اِنَّ مِنْ وَرَائِکُمْ زَمَانَ صَبْرٍ لِلْمُتَمَسِّکِ فِیْہِ اَجْرُ خَمْسِیْنَ شَھِیْداً مِنْکُمْ۔ (کنز العمال ج١١،ص١١٨)
ترجمہ: حضرت ابن مسعودﷺسے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بعد صبر کا زمانہ آئے گا جو شخص اس زمانے میں دین سے مضبوطی کے ساتھ چمٹ جائے گا اس کو تم میں سے پچاس شہیدوں کے برابر اجر و ثواب ملے گا۔
فائدہ : رحمت ِ خداوندی کی وسعت دیکھئے کہ پُر فتن زمانے میں استقامت ِ دین پر پچاس شہداء صحابہ کے برابر اجر و ثواب کی خوشخبری دی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments