مفتی صاحب داڑھی کو یا سر کے بالوں کو یا جسم کے کسی بھی حصے کو سرخ مہندی لگانا کیا سنت ہے ؟
جواب: مرد، سر اور داڑھی کو مہندی لگاسکتے ہیں، ہاتھوں میں مہندی لگانا عورتوں کے لئے دُرست ہے، مردوں کے لئے نہیں۔
عن أبی ذر قال قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم ان أحسن ما غيربه هذا الشيب الحناء والکتم.
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس بڑھاپے کو تبدیل کرنے کے لیے مہندی اور وسمہ (خضاب) کیا ہی بہترین چیز ہیں۔
عن أنس أنه سئل عن خضاب النبی صلی الله عليه وآله وسلم فذکر أنه لم يخضب ولکن قد خضب أبو بکر وعمر رضی الله عنهما.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خضاب نہیں لگاتے تھے لیکن حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے خضاب لگایا۔
ابو داؤد، السنن، 4 : 86، رقم : 4209