دانت میں خلال کس چیز سے کیا جائے؟

فتویٰ نمبر:3040

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم! 

دانتوں میں جو خلال کرتے ہیں ٹوتھ پک یا دھاگے سے ،میری امی پوچھ رہی تھیں کہ ٹوتھ پک کی جگہ ہئیر پن جو لوہے کی ہوتی ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں ؟ 

کسی نے کہا ہے کہ لوہے کی چیز سے خلال نہیں کرسکتے ۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

کھانا کھانے کے بعد خلال کرنا اور کلی کرکے منہ صاف کرنا سنت ہےاسی طرح یہ بھی سنت ہے کہ خلال لکڑی کا ہو لوہے وغیرہ سے خلال کرنا مکروہ ہے یا کسی ایسی لکڑی سے بھی مکروہ ہے جو نقصان دہ ہو اورجس سے واقف نہ ہو ایسی چیز سے بھی خلال کرنا مکروہ ہے,اس لیے کہ اس میں نقصان کا اندیشہ ہے ،اسی طرح جو چیز زخمی کرنے والی ہو اس سے بھی خلال نہ کرے۔

(الموسوعة الفقہیة : ١١/ ٥٤ )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:15جمادی الاولی1440ھ

عیسوی تاریخ:22/جنوری/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں