سوال: 1 ۔ مجھے بھی یہ پوچھنا ہے کہ عمرہ کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔جبکہ ٹریول ایجنٹ خود کہہ رہا کہ ویکسینیشن میں خطرہ ہے سب جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر جاتے ہیں۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں اس صورت میں کیا کیا جائے
2 ۔ یہ پوچھنا تھا کہ سنا ہے کہ سعودی حکومت نے آب زمزم لانے پر پابندی لگا دی ہے تو کیا چھپا کر آب زمزم لانا جائز ہو گا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
1 ۔ حج وعمرہ پہ جانے والا شخص اگر کورونا ویکسین کو اپنے لیے مضر نہیں سمجھتا اور اس میں کوئی ناپاک اجزاء بھی شامل نہ ہوں تو پھر حتی الامکان حکومتی پابندی کی وجہ سے یہ ویکسین لگوالینی چاہیے۔
2 ۔ جتنا وزن لانے کی اجازت ہے اگر کوئی شخص اپنے دیگر سامان کو چھوڑ کر اس حد تک آب زمزم لے آئے تو امید ہے کہ گناہ نہیں ہوگا۔
===============
حوالہ جات :
1 ۔ ” المسلم یجب علیہ ان یطیع امیرہ فی الامور المباحہ فان امر الامیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ وان نھی عن امر مباح حرم ارتکابہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ومن ھنا صرح الفقہاء بان طاعہ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبہ۔۔۔۔الخ” ۔
( تکملہ فتح الملھم :323/5)
2 ۔ ” لأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔
( رد المحتار علی الدرالمختار:مطلب:تجب طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ ج:2 ص:172 کراچی)۔
واللہ اعلم بالصواب۔
24 صفر 1444
22 ستمبر 2022