چھوٹے بچوں کوایصال ثواب کرنا 

فتوی نمبر:924

سوال:محترم جناب مفتیان کرام!

جب کوئی وفات پا جائے تو اس کے مرنے کے بعد کچھ پڑھ کر اس کو بخشا جاتا ہے جیسے قرآن ،کلمہ، صدقہ وغیرہ ،جب کوئی چھوٹا بچہ ایک سال تک کا فوت ہوجائے تو کیا اس کے لیے بھی پڑھنا چاہیے اس کو تو ہمارے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وہ تو ڈائیریکٹ جنت میں جائے گا نہ اس کے قبر میں حساب کتاب ہوگا؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

نفلی عبادات مثلا : ذکرو تسبیح ، درود شریف ، تلاوت قرآن ، نفلی نماز و روزہ وغیرہ کا ایصال ثواب جس طرح بالغ مرحومین کو کرسکتے ہیں اسی طرح نابالغ معصوم بچوں کو بھی ایصال ثواب کرنا جائز ہے بس فرق یہ ہے: کہ بالغ میت کو انتقال کے بعد اپنے گناہوں کو بخشوانے اور درجات کی بلندی کے لیے ایصال ثواب کی خاص ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کے گناہ معاف ہوں ، جبکہ چھوٹے بچوں کے گناہ نہیں ہوتے اس لیے ان کو ایصال ثواب کی بھی حاجت نہیں ہوتی، لیکن بہرحال ایصال ثواب سے ان کے درجات میں ترقی اور انعامات کا حصول ضرور ہوتا ہے اس لیے ان کو بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں ۔

♦حسنات الصغیر قبل ان یجری علیہ القلم للصبی لا لابیہ لقولہ” ان لیس للانسان الا ما سعی” وھذا قول عامة مشایخنا۔( احکام الصغیر علی ھامش جامع الفصولین فی مسائل الکراھیة ١\١٢٨ ، اسلامی کتب خانہ کراچی )

وقد قالوا حسنات الصبی لہ لا لابویہ بل لھما ثواب التعلیم ۔(الدر المختار باب صلاة الجنازة ٢\٣١٥ سعید)

♦کما استفادہ من الدرالمختار وھو دعاء لہ أیضا بتقدمہ فی الخیر لا سیما وقد قالوا: حسنات الصبي لہ لا لأبویہ بل لھما ثواب التعلیم وفی الشامیۃ۔ حاصلہ أنہ إذا کانت حسناتہ أی ثوابھالہ یکون أھلاً للجزاء والثواب، فناسب أن یکون ذلک دعاء لہ أیضًا لینتفع بہ یوم الجزاء الخ۔ (الدرالمختار مع الشامیہ ، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ ، الجنازۃ ، کراچی ۲/۲۱۵، زکریا۳/۱۱۴، مطبوعہ کوئٹہ ۱/۶۴۶، مصری ۱/۸۱۹ ، ہکذا فی الطحطاوی علی المراقی ،کتاب الصلاۃ ، با ب أحکام الجنائز، دارالکتاب دیوبند۵۸۷، قدیم /۳۲۲)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٢٦محرم ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:٧ اکتوبر ٢٠١٨ع

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں