سوال
اطرا ف وجھہ میں ایک انچ یا تھوڑبے کم ایک انچ سے بال ھو اان کو صاف کروا سکتے ھیں. عورت کا سوال ہے؟
الجواب حامدة وومصلیة
عورت کا اطراف وجھہ کےبال صاف کروانانہ
صرف جائز بلکہ مستحب ہے البتہ بھوؤں(ابرو) کے اطراف سے بال اکھیڑ کے باریک دھاری بنانا جائز نہیں۔ابرو اگر بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کرنا جائز ہے ۔غرضیکہ تزئین مستحب ہےا ور ازالہ عیب یہ زیادہ مستحب ہے اور اللہ کی خلقت میں تبدیلی کرنا نا جا ئز ہے ۔
“اذا نبت للمراة لحیة او شوارب فلا تحرم ازالتہ بل تستحب اھ فی التاتارخانیة عن المضمرات ولا باس باخذ الحاجبین وشعر وجھہ ما لم یشبہ المخنث ومثلہ فی المجتبی تامل(ردالمحتار۵/ ۲۳۹)
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
۲۰ //ربیع الثانی /۱۴۳۸ھ
19/1/2017
اہلیہ فیصل صاحب
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز