چاندی کی انگوٹھی یا سونے کا پانی چڑھائی ہوئی انگوٹھی پہننے کا حکم

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:122

 الجواب حامداومصلیا

 مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی  جس کا وزن  ساڑھے چار ماشہ  سے کم ہو پہننا جائز ہے  ،ا ور ایسی چیز کا استعمال  مردوں کے لیے بھی جائز  ہے  جس پرسونے  کا پانی چڑھا ہواہے ،ا س لیے  انگوٹھی  پر بھی گنجائش ہے البتہ  اگر انگوٹھی  کی شکل  خواتین  کی طرح  ہو تواس  میں تشبہ بالنساء   ہے اس لیے وہ ممنوع  ہوگی ۔

 بدائع الصنائع  ( 5:133)

سید حسین احمد

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

19 شوال المکرم 1432ھ

18 ستمبر  2011ء 

 پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنے کے لیے لنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/557875294581720/

اپنا تبصرہ بھیجیں